ممبئی: (جیو ڈیسک) بالی ووڈ اداکار ریتھک روشن اور ودیا بالن کے پاس بھارت کے سب سے اسٹائلش اداکارکا ٹائیٹل۔ اسٹائل ہوتو ریتھک روشن اور ودیا بالن جیسا۔یہ خیال عام طور پر بھارتی عوام کا ہے۔
بھارت میں اسٹائلش پرسن کیلئے ایک آن لائن سروے کیا گیا جس میں شاہ رخ خان ، کرکٹر دھونی اور ریتھک روشن کا نام پول میں ڈالا گیا۔لیکن حیرت انگیز طور پر کنگ خان اسٹائلش نہ رہے اور بازی جیت گئے ریتھک روشن۔ ساتھ ساتھ فی میل اسٹائلش وومن کا ٹائیٹل جیتا اوولال اگرل ودیا بالن نے۔ جن کی ڈریسنگ اور ہر بار منفرد انداز نے شائقین کا دل جیت لیا۔