پاکستان ریلوے (جیوڈیسک) پاکستان ریلوے ایک بار پھر ڈیزل بحران کا شکار ہوگیا ۔ اگر مقررہ مقدار میں ڈیزل نہ ملا تو عید پر ٹرین سروس معطل ہوسکتی ہے۔پاکستان ریلوے کے پاس اس وقت صرف دو دن کا ڈیزل رہ گیا ہے اور ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اگر انہیں اضافی ڈیزل فراہم نہ کیا گیا تو ہوسکتا ہے کہ عیدالفطر پر ٹرین سروس معطل ہوجائے کیونکہ عیدالفطر کی چھٹیوں میں اتنی بڑی مقدار میں بازار سے ڈیزل خریدنا ناممکن ہوگا ۔
ریلوے میں ڈیزل کا بحران کوئی نیا نہیں ہے ماضی میں بھی ریلوے کو ڈیزل کی کمی کا سامنا رہا ہے اور پھر ریلوے حکام مقامی مارکیٹ سے ڈیزل خرید کر کمی پوری کرتے رہے ہیں۔