کراچی (جیو ڈیسک)وفاقی مشیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ سہ فریقی کانفرس میں پاک افغان سرحدوں میں دھشت گردوں کی نقل وحمل روکنے کے لئے گرفت مضبوط کرنے کے لئے مشترکہ اتفاق ہوا ہے ،تورخم اور چمن سمیت سرحد پر بائیو میٹرک سسٹم لگانا ضروری ہوچکا ہے۔
کراچی ائیر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مشیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں رینجرز پر پے درپے دستی بم حملوں کے بعد ہم سیکیورٹی لیپس کا جائرہ لے رہے ہیں اور صوبائی حکومت کو لوجسٹک کی ضروریات پوری کرینگے۔ انہوں نے عبدلقادر گیلانی کی کامیابی پر مبارکباد دینے ہوئے کہا کہ یہ عوام اور پیپلز پارٹی کی کامیابی ہے جو مستقبل کے انتخانی کامیابیوں کی نشاندہی بھی کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز لیگ اب صرف ریجنل پارٹی بن چکی ہے۔