کراچی : این بی پی رینکنگ اسنوکر چیمپیئن شپ کا فائنل بدھ کو عمران شہزاد اور سہیل شہزاد کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔ کراچی کلب میں جاری اسنوکر رینکنگ چیمپیئن شپ کے پہلے سیمی فائنل میں سہیل شہزاد نے عبدالستار کو شکست دی تھی۔ سہیل شہزاد نے عبدالستار کیخلاف تین کے مقابلے میں چھ فریمز میں کامیابی حاصل کی تھی۔ منگل کو کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں عمران شہزاد نے محمد آصف کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔ عمران شہزاد نے محمد آصف کے خلاف شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے چھ دو کے فریم اسکور سے مات دی۔