بین الاقوامی امدادی ادارے ریڈ کراس نے خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں اپنے چھ دفاتر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ریڈ کراس کے حکام نے ذرائع کو بتایا کہ ادارے نے اپنے نیٹ ورک کو محدود کرنے کے لئے یہ قدم اٹھایا ہے جس کے تحت سندھ،پنجاب اور مظفرآباد میں تین دفاتر رواں ماہ کے آخر میں بند کر دیئے جائیں گے۔ ریڈ کراس کے حکام نے ذرائع کو بتایا کہ دفاتر کی بندش کی وجہ سے ملازمین بھی متاثر ہوں گے جنھیں آئندہ گزر بسر کے لئے پیکیج بھی دیا جائے گا۔ بند ہونے والے دفاتر سوات، دیر اور ہنگو میں واقع ہیں۔