چنائے : (جیو ڈیسک) اب زلف پریشان کو سلجھانے کے لئے ضرورت نہیں پریشان ہونے کی کیونکہ اب موجود ہیں ایکسپرٹ بھارتی شہر چنائے میں جہاں ہوا ہیئراسٹائلز کا فیشن شو۔
صنف نازک کے مسائل بھی ہوتے ہیں بڑے نازک سب سے بڑا مسئلہ ہے ان کی زلفوں کا جو سنواریں نہ سنوریں لیکن نئے دور میں لٹ سلجھانے کو بالم کو فرصت نہیں اور انھوں نے بھیج دیئے ہیئراسٹائلسٹ جنھوں نے کیا نت نئے ہیئراسٹائل سے شائقین کو حیران ۔ اور ساتھ ساتھ رنگ دیئے کئی رنگوں سے بال بھی ۔
بھارتی شہر چنائے میں ایسا ہی ہوا ایک فیشن شو جس میں خوبصورت حسینائوں کے بالوں کو سنوارنے کے لیے ہزاروں ٹوٹکوں کا کیا گیا استعمال ۔ اور جب بالوں کی ٹینشن سے ملی ان حسیناوں کو نجات تو انھوں کی ریمپ واک کی بڑے اطمینان اور سکون سے۔