زیادہ کرکٹ باقی نہیں ، کیریئر کا فیصلہ آئندہ ماہ کروں گا ، سچن

Sachin Tendulkar

Sachin Tendulkar

بھارت کے اسٹار بیٹسمین سچن ٹنڈولکر نے اعتراف کیاہے کہ ان کی زیادہ کرکٹ باقی نہیں ہے۔کیریئر کے بارے میں فیصلہ آئندہ ماہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بعد کروں گا۔ ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ میں رنز اور سنچریز کے تمامتر ریکارڈز سچن ٹنڈولکر کے نام ہیں۔بین الاقوامی کرکٹ میں سوسنچریاں مکمل کرنے والے واحد بیٹسمین پچیس ٹیسٹ سے کوئی تھری فیگر اننگز نہیں کھیل سکے۔

ٹی وی انٹرویو میں ٹنڈولکر نے اعتراف کیاکہ انتالیس سال سے زائد عمر میں انکے کھیل کو الوداع کہنے کا وقت قریب ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ اب ہر سیریز میں اپنی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں اور آئندہ ماہ انگلینڈ کے خلاف چار ٹیسٹ کی سیریز کی روشنی میں کیریئر کے بارے میں حتمی فیصلہ کریں گے۔ ٹنڈولکر کا کہنا ہے کہ کرکٹ انکی زندگی ہے اور ریٹائرمنٹ کافیصلہ انتہائی مشکل ہے۔