زیر گردش قرضے 746 ارب ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے

dollar

dollar

اسلام آباد: (جیو ڈیسک) سرکاری اور نجی ادارے375 ارب روپے کے نادہندہ ہیں۔ اور زیر گردش قرضے 746 ارب روپے پر پہنچ گیے ہیں ۔ یہ بات سیکریٹری پانی و بجلی امتیاز قاضی نے قومی اسمبلی کی توانائی کے مسائل پر اسپیشل کمیٹی کے اجلاس میں بتائی ۔

اجلاس میں لوڈ شیڈنگ اور فیول سرچارج پر بریفنگ دی گئی اور سیکریٹری پانی و بجلی امتیاز قاضی نے بتایا کہ سبسڈی کی مد میں 60 ارب روپے نہیں ملے ۔ اور 4 فیصد سرچارج کی مد میں 80 ارب روپے ادا نہیں ہوئے ۔جسکے بعد ٹیرف کی مد میں 166ارب روپے کے بل واجب الادا ہیں ۔اسکے علاوہ سرکاری اور نجی ادارے375 ارب روپے کے نادہندہ ہیں۔ ان میں وفاقی حکومت، دفاع اور دوسری ایجنسیوں کے ذمے 14.2 ارب روپے واجب الادا ہیں۔ جبکہ صوبائی حکومتوں کے ذمے68 ارب روپے واجب الادا ہیں۔

آزاد کشمیر حکومت 14 ارب اور کے ای ایس سی کے ذمے 60 ارب روپے واجب الادا ہیں۔ اور پیپکو نے آئی پی پیز کو 216 ارب روپے ادا کرنے ہیں۔