سابق اطالوی وزیراعظم برلسکونی نے نصف صدی چھوٹی لڑکی سے شادی کا اعلان کر دیا۔سابق اطالوی وزیراعظم برلسکونی آئندہ الیکشن کے لیے امیدوار ہیں۔ اس سلسلے میں وہ اپنے ہی ٹی وی چینل کو انٹرویو دے رہے تھے۔بات الیکشن کی چل رہی تھی کہ اچانک سابق وزیر اعظم نے اپنی عمر سے کافی چھوٹی عمر کی خاتون سے اپنی شادی کا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا۔
دونو ں کی عمر کا فرق 49 سال ہے۔برلسکونی کا کہنا تھا کہ اس لڑکی کی عمر اٹھائیس سال ہے اور نام فرانسسکا ہے۔دونو ں پیار کرتے ہیں اور بہت جلد شادی بھی کرنے والے ہیں۔