افغانستان کے دارلحکومت کابل میں امریکی سفارتخانے کے باہرخود کش حملے میں سابق افغان صدر برہان الدین ربانی جاں بحق ہو گئے ، برہان الدین ربانی امن کونسل کے سربراہ بھی تھے ۔ کابل میں امریکی سفارتخانے کیقریب خود کش دھماکہ اس وقت پیش آیا جب برہان الدین امن کوششوں کے سلسلے میں طالبان رہنماوں سیملاقات کررہے تھے۔ برہان الدین ربانی کا تعلق شمالی اتحاد سے تھا اور انھیں اس وقت افغانستان کا صدر مقرر کیاگیا تھا جب سابق سوویت یونین کے انخلا کے بعد مجاہد تنظیموں کے درمیان اقتدار کی کشمکش عروج پر تھی۔ کابل یونیورسٹی میں تدریس سے وابستگی کی وجہ سے وہ پرفیسر برہان الدین ربانی کہلاتے تھے۔ وہ افغانستان میں عہد صدارت پر فائز رہنے کے علاوہ ملک کی بڑی اپوزیشن جماعت کے رہنما بھی رہے۔ حال ہی میں ایران میں ایک مذہبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پرفیسر ربانی نے مسلمان علما سے کہا تھا کہ وہ خود کش حملوں کے خلاف بات کریں۔ برہان الدین ربانی افغان پیس کونسل کے چیرمین بھی تھے۔ جس کا کام افغانستان میں امن قائم کرنے کیلئے طالبان سے مذاکرات کرنا تھا۔