سابق جی ایم ریلویز کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 15دن کی توسیع

Saeed Akhter

Saeed Akhter

لاہور : (جیو ڈیسک) انجن مرمت کیس میں سابق جی ایم ریلویز سعید اختر کو مزید 15 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا گیا۔

لاہور کی احتساب عدالت میں سکریپ سکینڈل کیس کی سماعت ہوئی جس میں پراسیکیوٹر نیب نے موقف اختیار کیا کہ سابق جی ایم ریلوے سعید اختر کے خلاف کیس کی تفتیش مکمل ہو چکی ہے اور تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سابق جی ایم ریلوے نے چائینز انجنوں کی مرمت میں بھی کرپشن کی ہے پراسیکیوٹر نیب نے عدالت سے سابق جی ایم ریلوے سعید اختر کو 25 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرنے کی استدعا کی۔

احتساب عدالت نے انجن مرمت سکینڈل میں جی ایم ریلوے کو 15 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرتے ہوئے کہا کہ سعید اختر کا میڈیکل چیک اپ کروایا جائے اور معاشرے میں سب کی عزت ہوتی ہے۔ اس لیے نیب ملزم کو گرفتار کرے۔ پراسیکیوٹر نیب نے عدالت کو بتایا کہ نیب کی سعید اختر سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے میرٹ پر تفتیش ہو رہی ہے اور انجن مرمت سکینڈل میں جی ایم ریلوے سمیت ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران بھی شامل ہیں۔