کراچی: (جیو ڈیسک) سات ملکی انٹرنیشنل اسنوکر چیمپیئن شپ چار مارچ سے کراچی میں شروع ہورہی ہے۔ایونٹ کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ پاکستان اسنوکر اینڈ بلیئرڈ ایسوسی ایشن کے صدر عالمگیر شیخ نے پریس کانفرس کرتے ہوئے بتایا کہ ایونٹ میں بحرین، مصر، بھارت، ایران، تھائی لینڈ اور یو اے ای کے دو، دوکھلاڑی شرکت کررہے ہیں جبکہ پاکستان کیوئسٹ ٹیم آٹھ کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔
انھوں نے بتایا کہ بھارتی ٹیم کو آئندہ چند روز میں ویزہ مل جائیگا اور انکی آمد یکم مارچ تک متوقع ہے۔انھوں نے بتایا کہ ورلڈ اسنوکر فیڈریشن کے سربراہ بھی ٹورنامنٹ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرینگے۔ حکومت کی جانب سے کھلاڑیوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائیگی۔