رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران 7 کروڑ 58 لاکھ 88 ہزار ڈالرز مالیت کا سیمنٹ برآمد کیاگیا ہے ۔وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران 13 لاکھ 71ہزار866 میٹرک ٹن سیمنٹ برآمد کیاگیا۔ رپورٹ کے مطابق اگست میں 3 کروڑ 61 لاکھ 89 ہزار جبکہ جولائی کے دوران تین کروڑ 96 لاکھ 99 ہزار ڈالر مالیت کی برآمدات کی گئی ہیں جبکہ جولائی میں 7 لاکھ 6 ہزار936 اوراگست کے دوران 6 لاکھ 64 ہزار 930 میٹرک ٹن سیمنٹ برآمد کیاگیا ہے ۔ پاکستان میں سیمنٹ کی پیداوار کیلئے استعمال ہونے والے خام کا معیار بین الاقوامی معیار سے کہیں بہتر ہے جس کی وجہ سے ملک کی صنعتوں کے تیار کردہ سیمنٹ کی طلب میں دوسرے ملکوں میں اضافہ ہورہا ہے ۔ پاکستانی صنعتوں کیلئے ہمسایہ ممالک بھارت متحدہ عرب امارات افغانستان عراق اور روسی ریاستوں کو سیمنٹ کی برآمدات کوفروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ سیمنٹ کی برآمدات کوفروغ دیکر مجموعی ملکی برآمدات سے حاصل ہونے والے زرمبادلہ میں اضافہ کیاجاسکتا ہے