سال 2011 پاک، امریکا تعلقات کیلئے مشکل تھا، امریکا

pak us

pak us

امریکا نے کہا ہے کہ پاک امریکا تعلقات کے لئے 2011 مشکل سال تھا، مستقبل میں پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہش مند ہیں، پاک فوج اورامریکا کے معاملات پر کچھ نہیں کہہ سکتے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نیولینڈ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ امریکا چاہتا ہے کہ نئے سال کے آغاز پر پاکستان کے ساتھ تعلقات بھی بہتر ہوجائیں اور 2011 کے واقعات کو بھلادیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا خطے میں امن کا خواہاں ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں بھی جمہوریت مضبوط ہو اور وہاں خوشحالی آئے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری کے لیے کی جانے والی کوششوں میں تیزی لائی جارہی ہے۔
امریکا ، پاکستان کی مختلف مد میں امداد جاری رکھے ہوئے ہے کیونکہ ایک خوشحال، پرامن اورمستحکم پاکستان امریکا کے مفاد میں ہے۔ انھو ں نے پاک بھارت مذاکرات کا خیر مقدم کیا۔