کوٹلہ (ارب علی خان )حلقہ PP-115کو ضلع گجرات کا مثالی حلقہ بنائیں گے عوام کے تعاون سے پہلے بھی تاریخی کامیابی حاصل کی آئندہ بھی مسلم لیگ ن کا امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گا ان خیالات کا اظہار سالار قافلہ چوہدری عابد رضا نے یونین کونسل آچھ کے گائوںعمووانہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ اپنے والد کا عوامی خدمت کا مشن جاری رکھے ہوئے ہیں حلقہ کی تعمیر و ترقی اور مظلوم کا ساتھ دینے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔اس وقت ہم مسلم لیگ ن کیلئے نہیں پاکستان کی بقاء کیلئے جنگ لڑ رہے ہیں ہم ووٹ کی طاقت سے اس ظالم اور کرپٹ کو حکومت کو یہ پیغام دینگے کہ اب پاکستان کو تمھاری ضرورت نہیں ہے پاکستان کی عوام تم سے تنگ آچکی ہے اور انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں پورے ملک سے ان مفاد پرست اتحادی جماعتوںکا خاتمہ ہو جائیگا۔
انھوںنے کہا کہ انشاء اللہ اچا ر دسمبر کو مسلم لیگ ن کو کامیاب کروا کے میاں نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کرینگے۔چوہدری مظہر اقبال عموآنہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ یونین کونسل آچھ سے مسلم لیگ ن کی بھر پور کامیابی کیلئے مثبت کردار ادا کرینگے اور چار دسمبر مسلم لیگ ن کو کامیاب بنا کر زرداری ٹولے کو مسترد کر دینگے، سابقہ ایم پی اے چوہدری لیاقت علی بھدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ زرداری اور اینڈ کمپنی نے ملک کو تباہی کی دہانے پر پہنچا دیا ہے ملک بچانے کیلئے مسلم لیگ ن اور میاں نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کرنا ہونگے میاں نواز شریف ہی وہ واحد لیڈر ہیں جو پاکستان کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔سابق ایم این اے ملک جمیل اعوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلم لیگ ن کی کامیابی پاکستان کی بقاء کی ضمانت ہے انشاء اللہ چار دسمبر کو عوام ووٹ کی طاقت سے مسلم لیگ ن کو تاریخی کامیابی سے ہمکنار کرینگے۔