سانحہ گلشن اقبال لاہور، خیرپور ناتھن شاہ میں شہری غم سے نڈہال

SANEHA E LAHORE

SANEHA E LAHORE

خیرپور ناتھن شاہ: خیرپور ناتھن شاہ میں سانحہ لاہور گلشن اقبال کے خلاف سول سوسائٹی سڑکوں پر نکل پڑی۔ شہریوں اور صحافیوں کی جانب سے فیاض جعفری، سید اظہر حسین، سید شفقت عباس، راشد علی قاضی، اقبال کھوہارو، الطاف لغاری اور دیگر کی قیادت میں نیشنل پریس کلب خیرپور ناتھن شاہ کے سامنے شہیدوں کی یاد میں شمائیں روشن کر کہ شہیدوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔اس موقعے پر شہریوں نے دہشتگردوں کے خلاف شدید نعریبازی کرتے ہوئے اپنے غم و غصے کا اظہار کیا اور جب کہ شہریوں نے پاک فوج کے حق میں بہی نعرے لگائے ۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ سانحہ گلشن اقبال پوری انسانیت پر حملہ اس کی جتنی بہی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں بلکل ناکام ہوچکی ہے۔دہشتگردوں اپنی کاروائیوں میں کامیاب ہوتے جارہے ہیں۔حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دہشتگردوں خلاف قانونی کاروائی مزید تیز کرنی چاہیے۔اس موقعے پر شہریوں نے شہیدوں کے لواحقین سے گھرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہیدوں کی مغفرت کے لیے دعائیں کی گئیں۔