بالی وڈ (جیوڈیسک) بالی وڈ کی ہاٹ شادی۔ سیف اور کرینہ کی شادی تیاریاں زور و شور سے ہیں جاری لیکن اب بھی دونوں اپنی شادی پر ہیں خاموش۔۔بالی وڈ سفینہ جی ہاں سیف اورکرینہ کی شادی کے کارڈ سب سے پہلے سیف کی ممی شرمیلا ٹیگور نے اپنے عزیزو قارب میں تقسیم کئے اور بہن سوہا نے بھائی کی شادی کے لئے فیشن ایبل پہناوے اور جیولری کی خریداری کی۔
دولہا دلہن کے گھر والے تو مصروف ہیں شادی کی بھرپور تیاریوں میں لیکن دولہا دلہن کو دیکھ کے لگتا ہے کہ جیسے مدعی سست اور گواہ چست۔ سفینہ تو شادی پر ایسے خاموش ہیں جیسے کوئی بات ہی نہ ہو۔ یہ فلمی نگری کے ہیرو ہیروئن کا ہے کوئی اسٹائل یا دونوں اپنے چاہنے والوں کو متجسس رکھنا چاہتے ہیں۔ پھر کریں گے ایکدم دھماکہ شادی کا۔کریم رنگ ولیمے کے کارڈ پر بڑا بڑا مسٹر اینڈ مسسز نواب کا نام چمک رہا ہے۔ نیچے ہیں سیف اور کرینہ کے نام۔ کارڈ پر شادی کی تاریخ اٹھارہ اکتوبر درج ہے۔