سبز انقلاب میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک کا مقدر بن چکا ہے : امیر مقام
Posted on January 22, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
سوات(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نائب صدر اور سابق وفاقی وزیر انجینئر امیرمقام نے کہاہے کہ سبز انقلاب میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک کا مقدر بن چکا ہے اس انقلاب کوسازشوں اور ریت کی دیواروں سے روکنا ممکن نہیں، آج سوات کے سیکڑوں رکشہ ڈرائیوروں کا خاندانوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت سے ثابت ہوگیا ہے کہ پوری قوم کی آواز مسلم لیگ ن اور میاں نواز شریف ہے حقیقی انقلاب دلوں سے لایا جاتا ہے۔
،سوات میں اپنی رہائش گاہ پورن ہائوس سنگوٹہ میں سیکڑوں رکشہ ڈرائیور وں کے چیئرمین جہانزیب سہیل کی قیادت میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر مسلم لیگ ن سوات کے جنرل سیکرٹری قیموس خان،مینگورہ کے صدر صادق عزیز اور رکشہ ڈرائیور ز یونین کے چیئرمین جہانزیب سہیل اور سجادزرگرنے بھی خطاب کیا جبکہ لیگی شاعر شیرزمان ٹکر نے جذباتی اشعار سے ماحول کو گرمائے رکھا اس سے قبل مینگورہ شہر سے ن لیگ میں شمولیت کے لئے جانے والے رکشہ ڈرائیوروں نے سنگوٹہ میں انجینئر امیر مقام کی رہائش گاہ تک جلوس نکالا اور نواز شریف زندہ باد اور امیرمقام زندہ باد کے نعرے لگات رہے۔
انجینئر امیر مقام نے کہاکہ سوات اور ملک کے دیگر علاقوں میں سی این جی اسٹیشنوں پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاروں اور دن رات ٹھٹھرتے شہریوں کے انتظار نے حکمرانوں کا اصل چہرہ بے نقا ب کردیا ہے، انہوں نے کہاکہ ملک میں بجلی کا کوئی بحران نہیں لیکن نااہل حکمرانوں کی وجہ سے بیس بیس گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے عوام نے مسلم لیگ ن کا ساتھ دیا توانشاء اللہ ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال کر ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کردیں گے کیونکہ ہمارا مقصد حقیقی تبدیلی لانا ہے اور عوام کی مشکلات کو ختم کرنا ہے ، انہوں نے کہاکہ ماضی میں بھی اگر موقع ملا ہے تو بلاامتیاز عوام کی خدمت کی ہے اور انشاء اللہ آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔
انہوں نے کہاکہ سوات کے عوام کے خون سے ملی ہوئی امداد حکمرانوں نے ہڑپ کرلی ہے لیکن ہم کرپٹ حکمرانوں پر یہ ثابت کرناچاہتے ہیں کہ ہم ایک دن ان سے ضرور احتساب کریں گے اور ملاکنڈڈویژن کے عوام کو ان کی قربانیوں کا صلہ دیا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ ملک میںطاہر القادری کی شکل میں ڈرامہ رچایا گیا۔
جس سے آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن اورمیاں نواز شریف کا راستہ روکنے کی کوشش کی گئی لیکن قادری شو مکمل طور پر ناکام ہوکر جمہوریت ختم کرنے کی ان کی کوشش ناکام ہوگئی ہے ،اس سے قبل رکشہ ڈرائیور یونین کے چیئرمین جہانزیب سہیل نے خطاب کرتیہوئے کہاکہ عوام اے این اورپی پی پی پی حکومت سے عاجز آچکے ہیں جنہوں نے ہمارا جہنا حرام کردیاہے اور ہم سے روزی تک چھیننے کی کوشش کررہے ہیں ، انہوں نے کہاکہ آج ہم انجینئر امیر مقام کی قیادت میں ن لیگ میں شامل ہورہے ہیں کیونکہ انہوں نے ہر مشکل میں سواتی عوام کا ساتھ دیا ہے۔