نئی دہلی(جیوڈیسک)بالی ووڈ کے معروف ڈائریکٹر سبھاش گھئی نے کئی پاپڑ بیلنے کے بعد بالآخر اپنی نئی فلم کیلئے نیا چہرہ ڈھونڈ لیا ہے۔
بنگالی ادکارہ مشتی ان کی نئی فلم کانچی کی ہیروئن ہوں گی۔ سبھاش گئی نے اس فلم کیلئے 240 لڑکیوں کا آڈیشن لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ زیادہ تر لڑکیاں ٹیلنٹڈ نہیں تھیں اور جن میں ٹیلنٹ نظر آیا وہ پرکشش نہیں تھیں۔
مشتی میں ٹیلنٹ اور خوبصورتی دونوں ہیں۔ سبھاش گھئی کے اس دعوے میں کہاں تک دم ہے یہ فلم کی ریلیز کے بعد ہی پتہ چلے گا لیکن ایک دلچسپ بات ضرور ہے کہ سبھاش گیئی اب تک مادھوری ڈکشت، منیشا کوئرالہ، ماہیما اور میناکشی سمیت گیارہ اداکاراوں کو متعارف کروا چکے ہیں۔
ان میں سے زیادہ تر کے نام ایم سے شروع ہوتے ہیں اور اب مشتی بھی اس فہرست میں شامل ہوگئی ہیں۔