سبی (جیوڈیسک) سبی میں حالیہ بار شوں میں مکان کی چھت گر نے سے دو بچے جاں بحق اور دو شدید زخمی ہو گئے جبکہ کئی علاقے زیر آب آگئے ۔متعدد شاہراہیں بند اور ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہوئی ہے۔تیز بارشوں کے باعث مسجد روڈ پر مکان کی چھت گر نے سے دو بچے جاں بحق اوردو شدید زخمی ہو گئے۔سبی اور نوتال کے درمیان چھتر اور لہڑی سے آنے والے سیلابی پانی نے نظام زندگی متاثر کرکے رکھ دیا ۔
متاثرین تین روز سے گھروں کی چھتوں پر پناہ لیئے ہوئے ہیں۔ریلوے ٹریک سمیت سبی جیکب آباد قومی شاہراہ بھی مکمل طور پر پانی میں ڈوبی ہوئی ہے۔کوئٹہ سے ملک بھر میں جانے والی دونوں ٹرینیں کوئٹہ میں روک دی گئیں سیلاب کے باعث لاکھوں مویشی ھلا ک ہو چکے ہیں۔