سربجیت کے مسلمان ہونے کا سرجیت کا دعوی بہن نے مسترد کر دیا

surjit singh

surjit singh

نئی دہلی : (جیو ڈیسک) پاکستانی قید سے رہائی پانے والے سرجیت سنگھ نے دعوی کیا ہے کہ سربجیت سنگھ مسلمان ہوگیا ہے۔ سرجیت سنگھ نے بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ پاکستانی جیل میں قید سرابجیت سنگھ اور کرپال سنگھ مسلمان ہوچکے ہیں،اس نے دعوی کیا کہ سرابجیت سنگھ کا اسلامی نام سرفراز اور کرپال سنگھ کا نام دین محمد ہے، سرجیت کاکہنا تھا کہ ممکن ہے سربجیت اورکرپال حکومت سے سزا میں رعایت حاصل کرنے کے لیے مسلمان ہوئے ہوں۔

تاہم سربجیت کی بہن دلبیر کورنے سرجیت کے اس دعوی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سربجیت سکھ تھا، سکھ ہے اور رہے گا، دلبیر کورنے کہاکہ سربجیت نے جیل میں بھی سکھ گرو کی تصاویر رکھی ہوئی ہیں اور وہ مذہبی کتابیں بھی پڑھتا ہے ۔