جرمن چانسلر انجیلا مرکل کو پارلیمنٹ نے بھاری اکثریتی ووٹ سے یورپین یونین کے یورو زون فنڈ میں اضافہ اختیار دے دیا۔ انجیلا مرکل کو 620 کے ایوان زیریں میں سے 503 ووٹ ملے، 89 ووٹ مسترد ہوگئے جبکہ 4 ارکان غیر حاضر رہے۔ خصوصی اجلاس کے دوران انجیلا مرکل نے کہاکہ یورو زون کی کمزوریاں دورکرنے کا یہ بہترین وقت ہے۔ اگر ہم اس وقت یہ کمزوریاں دور نہ کرسکے تو پھر کبھی ایسا نہیں کر پائیں گے۔