ایک خود کش بمبار نے ایک کار میں دھماکا خیز مواد لاد کر کار کو نیٹو افواج کے قافلے سے ٹکرا دی ، جس سے ایک پولیس والا اور تین شہری ہلاک ہوگئے۔ واقعہ کابل کے مغربی علاقے دارالامان میں پیش آیا۔افغان سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ایک شخص کی لاش کو اس کی موٹر سائیکل کے ساتھ ہوا میں اچھلتے دیکھا گیا۔ اس کے علاوہ دھماکے سے دو گاڑیوں کو آگ لگ گئی۔