سرکاری فلاحی ادارے میں خواتین کو بھوکا رکھنے اور جنسی ہراساں کیے جانے کا انکشاف

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کیسرکاری فلاحی ادارے میں خواتین اور بچوں کو بھوکا پیاسا کمروں میں قید رکھنے کا انکشاف ہوا ہے۔ متاثرہ خواتین نے یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا جا رہا ہے۔ گرین ٹاؤن میں محکمہ بیت المال نے سوشل ویلفیئرکے نام پر فلاحی ادارہ قائم کیا جس میں غریب بے سہارا یتیم اور بیوہ خواتین کو بچوں سمیت رہنے کیلیے جگہ فراہم کی گئی ہے۔

سوموار کوشوشل ویلفیئرکیشعبہ دارالفلاح میں ہنگامہ آرائی کی اطلاع ملی۔ میڈیا کی ٹیم جب وہاں پہنچی تواس عجیب و غریب صورت حال کودیکھ کردنگ رہ گئی۔ خواتین کو بچوں سمیت بھوکا پیاسا کمروں میں قیدکیا گیا تھا۔ متاثرہ خواتین نے الزام لگایا کہ ادارے میں چند ایسی عورتیں ہیں جو انہیں غلط کام پر مجبور کرتی ہیں اور انتظامیہ بھی انکے ساتھ ملی ہوئی ہے۔انتظامیہ سے جب بات کرنے کی کوشش کی گئی تو انھوں نے اپنا موقف دینے سے صاف انکار کر دیا۔ متاثرہ خواتین نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ غریب اور بے سہارا خواتین اوربچوں کی فلاح کیلیے بنائے گئے اس ادارے کے انتظامات اور معمولات کاخود نوٹس لیں اور انہیں تحفظ فراہم کریں۔