حکومت کے سرکلر قرضے سات سو ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں جس میں بہتری کے لیے مزید ایک سو ساٹھ ارب روپے کے بانڈز کا اجرا کیا جا ئے گا ۔ ذرائع کے مطابق موجودہ سات سو ارب کے سرکلر قرضوں میں ایک سو ساٹھ ارب روپے کے قرضوں کے سواپ کئے جا رہے ہیں اور مزید قرضے پاور ہولڈنگ کمپنی کو منتقل کر دئے جائیں گے جس سے پی ایس او اور آئی پی پیز کے کھاتہ جات بہتر ہو جائیں گے اور انکو فرنس آئل کی درآمد میں مشکلات نہیں رہیں گئی۔ حکومت اس سے پہلے بھی سرکلر قرضوں کے لئے دو سو اکنانوے ارب روپے کے بانڈز جاری کر چکی ہے۔