فرانس : (جیو ڈیسک) فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی جنہیں دو ہفتے قبل انتخابات میں ناکامی کے بعد اقتدار سے محروم ہونا پڑا اپنی اہلیہ کارلا کے ہمراہ مراکش میں شاہ کے ایک محل میں تعطیلات منا رہے ہیں۔یہ محل شاہی خاندان کی ملکیت ہے اور زیتون کے درختوں کے جھنڈ کے وسط میں واقع ہے۔ یہ رہائش گاہ جہاں سرکوزی تازہ دم ہو رہے ہیں شاہ کے مہمانوں کے لئے مختص ہے۔ اہلکار نے بتایا کہ یہ محل بالکل الگ تھلگ اور پریس سے محفوظ ہے۔ اس نے بتایا کہ فرانس کے سابق صدر زیتون کے درختوں کے جھنڈ میں جاگنگ کرتے ہیں۔
سرکوزی اقتدار نو منتخب صدر فرانسو اولاند کے حوالے کرنے کے بعد گزشتہ ہفتے مراکش پہنچے ہیں۔ فرانسواولاند نے 16 مئی کے انتخابات میں انہیں شکست دی ہے۔ توقع ہے کہ سرکوزی 31 مئی تک یہیں قیام کریں گے۔