سرگودھا: گیس لیکج سے ریسٹورنٹ میں دھماکا،11 افراد زخمی

sargodha

sargodha

سرگودھا میں یونیورسٹی روڈ پر گیس لیکج کے باعث ریسٹورنٹ میں دھماکے کے بعد آگ لگنے سے گیارہ افراد جھلس کر زخمی ہو  گئے۔
چن ون شاپنگ پلازہ میں واقع فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ میں زوردار دھماکے سے آگ لگ گئی۔ اطلاعات کے مطابق دھماکہ ریسٹورنٹ کے کچن میں گیس لیکیج کو وجہ سے ہوا۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ ریسٹورنٹ مکمل طور پر تباہ ہو گیا اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس میں ریسٹورنٹ عملے کے گیارہ افراد جھلس گئے۔ امدادی ٹیموں نے آگ پر قابو پایا اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔