سری لنکا نے آسٹریلیا کو دوسرا ٹی 20 بھی ہرا دیا

Sri Lanka Australia

Sri Lanka Australia

میلبورن (جیوڈیسک)سری لنکا نے آسٹریلیا کو سیریز کے دوسرے ٹی ٹوینٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین رنز سے شکست دے دی۔ اس طرح دو میچوں کی یہ سیریز سری لنکن ٹیم کے نام رہی۔

میلبورن میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا نے مقررہ اوورز میں چار وکٹ پر ایک سو اکسٹھ رنز بنائے۔ مہیلا جے وردھنے اکسٹھ اور تھیسارا پریرا پینتیس رنز بناکر نمایاں رہے۔

جواب میں آسٹریلیا نے دس اوور میں دو وکٹ پر ساٹھ رنز بنائے تھے کہ بارش کی وجہ سے میچ روکنا پڑا، پھر پانچ اوورز کم کرکے آسٹریلیا کو پانچ اوورز میں باسٹھ رنز کا ہدف دیا گیا۔ لیکن آسٹریلوی بیٹسمین ایک سو انیس رنز بنا سکے۔

یوں یہ میچ تین رنز سے مہمان ٹیم کے نام رہا۔ جس نے دو میچوں کی سیریز دو صفر سے جیت لی۔ تھیسارا پریرا کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔