سری لنکا(جیوڈیسک)سری لنکن کے ارکان پارلیمنٹ نے سپریم کورٹ کی چیف جسٹس کے مواخذے کے لئے درخواست دائر کی ہے۔ سری لنکن پارلیمنٹ نے سپریم کورٹ کی چیف جسٹس سیرانی بیندرہ نائیکے پر عدالتی حدود سے تجاوز کر نے کا الزام عائد کیا ہے۔ دو سو پچیس ممبران پر مشتمل پارلیمنٹ میں سے ایک سو سترہ ممبران نے اس درخواست کی حمایت کی ہے۔
مواخذے کی درخواست سری لنکن آئین کی شق ایک سو سات کے تحت اسپیکر کے پاس جمع کراوئی گئی ہے۔ مواخذہ کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں اسپیکر فیصلہ کریں گے۔ اراکین نے چیف جسٹس پر عائد الزامات کی تفصیلات کے بارے میں بات کر نے سے گزیر کرتے ہو ئے کہا کہ ابھی معاملہ اسپیکر کے زیر غور ہے اور ایسے وقت میں اس پر بات کرنا مناسب نہیں۔