سری نگر : صوفیانہ کلام پر مشتمل میوزک کنسرٹ

Srinagar music concert

Srinagar music concert

سری نگر (جیوڈیسک) صوفیانہ کلام پر مشتمل میوزک کنسرٹ کا انعقاد ہوا سری نگر میں جس نے حاضرین کو کردیا جھومنے پر مجبور۔صوفیانہ کلام روح کو تسکین دیتا ہے۔ تہذیب کی ترجمانی اور جذبات کی عکاسی کے لئے صوفیانہ کلام بہترین ذریعہ ہے۔

سری نگر میں صوفی ازم کے فروغ کے لئے ایک شام گایا گیا صوفیانہ کلام،جس میں تازہ کی گئی کشمیری ثقافت کی یاد ۔ زلہ خان کی خوبصورت آواز نے ماحول میں سرور پیدا کردیا۔ حاضرین جھومتے رہے حاضرین کا کہنا تھا کہ ایسی محفلیں سجتی رہنی چاہیئے ۔ کلام سنتے ہوئے کسی اور دنیا میں کھو گئے۔ سری نگر کی خوبصورت رات میں گزاری گئی یہ شام زلہ خان نے یادگار کردی۔