سرینگر: حریت رہنما سید علی گیلانی،شبیرشاہ، نظربند

shabir shah

shabir shah

مقبوضہ کشمیر: (جیو ڈیسک) بھارت کی کٹھ پتلی حکومت کے خلاف احتجاج روکنے کیلئے قابض بھارتی فوج نے حریت رہنماؤں کو نظربند کردیا ہے۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق حریت رہنما سید علی گیلانی، فریڈم پارٹی کے سربراہ شبیر احمد شاہ اور اشرف صحرائی کو ان کے گھروں میں نظربند کرکے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔

حریت رہنماؤں نے قابض بھارتی فوج کے مظالم جارحیت اور کٹھ پتلی حکومت کے خلاف نماز جمعہ کے بعد اجتماعات سے خطاب کرنا تھا۔ احتجاج کے خدشے کے پیش نظرمقبوضہ کشمیر کی انتظامیہ نے سید علی گیلانی، شبیر احمد شاہ ، اشرف صحرائی اور دیگر کی نظربندی کے احکامات جاری کئے۔