سستا بازار دکانوں کی الاٹمنٹ کینسل ، نئے لوگوں کو الاٹ کی جائینگی۔واصف بشیر
Posted on July 1, 2012 By Adeel Webmaster گجرات
گجرات (جی پی آئی ) اے سی گجرات واصف بشیر کھوکھر نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے ماڈل سستے بازار میں دکانیں الاٹ کروا کے ان میں فروخت کیلئے سامان نہیں رکھا ان دکانوں کی الاٹمنٹ کنسل کرکے نئے لوگوں کو دکانیں الاٹ کی جائینگی ‘تاکہ ماڈل بازار میں قبضہ گروپ کا خاتمہ ہوسکے اور بازار کامیاب ہوسکے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے ماڈل بازار کو کامیاب بنانے کیلئے دکانداروں سے بھر پور تعاون کیا جائے گا اور انہیں مکمل ریلیف دیا جائے گا۔
واصف بشیر کھوکھر نے کہا کہ یکم جولائی سے ماڈل بازارمیں قائم دکانوں سے فی دکان 100روپے جبکہ منتھلی 3000روپے وصول کئے جائیں گے ماڈل بازار میں دکانوں کی مد سے اکھٹے ہونے والی رقم سے بجلی کے بل سٹاف کی تنخواہیں اور ماڈل بازار کی تعمیر پر خرچ کئے جائینگے۔
انہوں نے کہاکہ شہری سپیشل طور پر ماڈل بازار میں سبزی ‘پھل اور گوشت کیلئے اور دکانوں کی الاٹمنٹ کیلئے فوری طور پر اے سی آفس رابطہ کریں اسسٹنٹ کمشنر گجرات نے ڈسٹرکٹ لائیو سٹاک آفیسر کی ناقص کارکردگی پر انہیں نوٹس جاری کیا ۔