سعودی عرب (جیوڈیسک)سعودی عرب آنے والے غیر ملکیوں کے لئے فنگر پرنٹس کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔حج،عمرہ اور ورک ویزہ حاصل کرنے والے افراد کے لئے سعودی عرب آمد سے پہلے فنگر پرنٹس دینا لازمی ہوگا۔
ولی عہد شہزادہ سلمان بن عزیز کی زیرصدارت کابینہ کے اجلاس میں فنگر پرنٹس لازمی قرار دینے کے فیصلے پر فوری عمل درآمد کی منظوری دی گئی ۔اجلاس میں سعودی دفتر خارجہ کو ہدایت کی گئی کہ وہ اس ضمن میں بیرون سفارتخانوں سے رابطہ کرکے فیصلیپر عمل درآمد یقینی بنائے ۔