سعودی عرب (جیوڈیسک) سعودی عرب افغان دارالحکومت کابل میں مسجد اور اسلامی ایجوکیشن سنٹر کی تعمیر کے لئے 100 ملین ڈالر فنڈز فراہم کریگا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلامی سینئر اور مسجد کی تعمیر 2016 میں مکمل ہو گئی۔ 30 ایکڑ پر مشتمل مسجد اور سنٹر میں ہزاروں افغانی طالبہ کو اسلامی تعلیم دی جائے گی جبکہ اس کی تعمیر سے اتحادی فوج کے انخلا کے بعد افغانستان میں سعودی اثرورسوخ بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔
سعودی عرب کے قائم مقام وزیر برائے حج و اسلامی امور ڈاکٹر داعی الحق نے کہا ہے کہ کابل میں اسلامی سنٹر کی تعمیر کے کئی مقاصد ہیں جب میں سعودی عرب اور افغانستان کے درمیان خوشگوار تعلقات کو یقینی بنانا شامل ہیں۔