سعودی عرب : (جیو ڈیسک)سعودی عرب برطانیہ سے تیس جدید ہاک جیٹس طیارے خریدے گا۔ تین ارب ڈالر کے معاہدے پر دستخط کردیئے گئے۔ اس کا مقصد سعودی فضائیہ کو جدید خطوط پراستوار کرنا ہے۔ سعودی سرکاری ایجنسی کے مطابق معاہدے کے تحت برطانیہ سعودی عرب کو طیاروں اور ان کا ساز و سامان فراہم کرے گا۔
سعودی وزارت دفاع کے ذرائع کے مطابق جدید طیارے فضائیہ کو یورپی معیار کے مطابق ڈھالنے میں مدد گارثابت ہوں گے۔