ریاض سعودی فرمانروا نے انٹیلی جنس کے ڈپٹی چیف شہزادہ عبدالعزیز بن بندر بن عبد العزیز کو عہدے سے برطرف کردیا ہے۔ سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق شاہی دیوان سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ خادم الحرمین الشریفین عبداللہ بن عبد العزیز نے اپنے صوابدیدی اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے جنرل انٹیلی جنس کے ڈپٹی چیف شہزادہ عبد العزیز بن بندر بن عبد العزیز کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا ہے، جبکہ ان کی جگہ جنرل یوسف بن علی الادریسی کو نیا ڈپٹی چیف انٹیلی جنس مقرر کردیا۔