وزیر خارجہ حناربانی کھر کا کہنا ہے کہ سفیروں کی کانفرنس میں خارجہ پالیسی اور دوسرے ممالک سے تعلقات کا جائزہ لیا گیا ہے ۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ خارجہ پالیسی پر نظرثانی کررہے ہیں۔ کانفرنس میں خارجہ پالیسی سے متعلق سفیروں سے رائے لی گئی،ان کی سفارشات کو وزیر اعظم کے سامنے رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کو خودمختار ریاست دیکھنا چاہتا ہے ۔