سلالہ حملہ، معافی کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹے۔ شیری رحمان

Sherry Rehman

Sherry Rehman

پاکستان: (جیو ڈیسک) شیری رحمان نے کہا ہے کہ سلالہ چیک پوسٹ حملے کے معاملے پر امریکا سے معافی کے مطالبے پر پیچھے نہیں ہٹے،کولیشن سپورٹ فنڈ کا نیٹو سپلائی اور بجٹ سے کوئی تعلق نہیں۔

ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے شہری رحمن کا کہنا تھا کہ امریکہ سے کسی مطالبے پر پیچھے نہیں ہٹے اور پاکستا ن نے اس سے پہلے اتنا عرصہ امریکہ جیسی سپر پاور کو احتجاج ریکارڈ نہیں کرایا ان کا کہنا تھا سلالہ حملے پر امریکہ سے معافی کے مطلبے پر پیچھے نہیں ہٹے اور اپنی خودمختاری کی حفاظت ملک کا حق ہے۔ شیری رحمن کا کہنا تھا کہ شکاگو کانفرنس میں پاکستان کی شمولیت بہت اہمیت رکھتی ہے، پاکستان کی شرکت کی غیر مشروط دعوت مثبت پیش رفت ہے، ہمیں افغانستان میں قیام امن کی کوشش تو کرنی چاہیے مگر کسی مخصوص گروپ کی حمایت نہیں کرنی چاہیے ۔شیری رحمن کا کہنا تھا کہ پاکستان کا خطے میں کردار ہمیشہ اہم رہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں پر امن انتقال اقتدار چاہتا ہے اور افگانستان میں استحکام سے پاکستان میں بھی استحکام آئے گا۔