امریکا : (جیو ڈیسک) امریکا کے وزیر دفاع لیون پینیٹا نے کہا ہے کہ سلالہ چیک پوسٹ حملے پر پاکستان سے معافی نہیں مانگیں گے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے لیون پینیٹا نے کہا کہ امریکا پہلے ہی واقعے پر افسوس کا اظہار کر چکا ہے اور اس سلسلے میں معافی نہیں مانگی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اورامریکا کے تعلقات کو بہتر کرنے کے لئے ماضی کے بجائے مستقبل کو دیکھنا ہو گا۔ امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان پر اپنی پوزیشن واضح کر چکے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی نیٹو سپلائی کی بحالی کے لئے کئے جانے والے مذاکرات جلد کامیاب ہوں گے۔