سلامتی کونسل کے وفد کا دورہ افغانستان ملتوی کرنے کی سفارش

 Security Council

Security Council

اقوام متحدہ (جیوڈیسک)اقوام متحدہ نے سلامتی کونسل کے وفد کا دورہ افغانستان سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملتوی کرنے کی سفارش کر دی۔

سلامتی کونسل کے پندرہ رکنی وفد نے رواں ماہ افغانستان کا دورہ کرنا تھا، اقوام متحدہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ دورہ افغانستان سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ملتوی کرنے کی سفارش کی ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے منگل کومتفقہ طور پر مزید ایک سال کے لئے نیٹو کی زیر قیادت انٹرنیشنل سیکیورٹی اسسٹنس فورس کو افغانستان میں رہنے کی اجازت دے دی ہے۔