ہاکی ٹورنامنٹ (جیوڈیسک) دوسرے سلطان جوہر جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے قومی جونیئر ہاکی ٹیم ملائیشیا روانہ ہو گئی۔دوسرا سلطان جوہر جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ گیارہ نومبر سے ملائیشیا کے شہر جوہر باہرو میں شروع ہوگا ۔
چھ ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے قومی جونیئر ہاکی ٹیم کپتان مظہر عباس کی قیادت میں کراچی سے ملائیشیا روانہ ہوئی ۔ٹورنامنٹ میں پاکستان کے علاوہ آسٹریلیا ،نیوزی لینڈ ،ملائیشیا ،بھارت اور جرمنی کی ٹیمیں شرکت کررہی ہے ۔
کپتان اور کوچ نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں سخت مقابلہ ہوگا ۔ٹورنامنٹ کے لیے پہلی بار ٹیم مینجمنٹ نے ٹیم کا انتخاب کیا تھا ۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری اولمپئین طاہر زمان بھی ٹیم کے ہمراہ ہیں ۔پاکستان پہلا میچ گیارہ نومبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا ۔