سلمان بٹ کا اسپاٹ فکسنگ الزامات ماننے سے انکار

salman butt

salman butt

اسپاٹ فکسنگ کیس (جیوڈیسک) اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ پاکستانی کرکٹر سلمان بٹ نے کہا ھے کہ وہ آئی سی سی کی جانب سے لگائی گئی کم ازکم پانچ سال کی سزا کے خلاف کھیلوں کی ثالثی عدالت میں نہیں جارہے اور انہوں نے کبھی کسی آفر پر فکسنگ نہیں کی۔اے آروائی کے پروگرام کھرا سچ میں اینکر مبشر لقمان کے ساتھ انٹڑویو میں سلمان بٹ نے کہا کہ وہ کھیلوں کی ثالثی عدالت میں اسلئے نہیں جا رہے کہ انکا نمبر انتالیس ماہ بعد آئیگا اور اپیل کے لئے انہیں ایک لاکھ پانڈ کی خطیر رقم درکار ہے۔

سلمان بٹ نے کہا کہ انہیں کئی دفعہ میچ فکسنگ اور اسپاٹ فکسنگ کی آفرز ہوئیں لیکن نہ تو انہوں نے ان آفرز کا جواب دیا اور نہ ھی کبھی فکسنگ میں ملوث ھوئے۔ سلمان بٹ نے کہا کہ لارڈز ٹیسٹ میں نو بالز کے ذریعہ ہونیوالی اسپاٹ فکسنگ میں انکا کوئی کردار نہیں اور محمد عامر کیوں انکے ساتھ بیٹھ کر اپنے خلاف الزامات کا دفاع نہیں کرتے۔ سلمان بٹ نے کہا کہ وہ جیل کاٹنے کے بعد سے تین بار سپریم کورٹ سے اپیل کرچکے ہیں کہ انکے کیس پر سو موٹو ایکشن لے۔ سلمان بٹ، محمد عامر اور محمد آصف کو دو ہزار دس کیاسپاٹ فکسنگ کیس میں آئی سی سی کی جانب سے کم از کم پانچ سال کی پابندی کے علاوہ جیل کی سزائیں بھی ہوئی تھیں۔