فلم باڈی گارڈ کے سلمان خان اور دوسری طرف راون کے شاہ رخ خان ان دونوں کے درمیان ہیں بیبو کرینہ کپور ان تینوں اداکاروں نے سال بھر میں دونوں ہاتھوں سے اتنی دولت لوٹی کہ سو کروڑ کلب بنا بیٹھے۔ ان کی فلموں سے پروڈیوسرزکواتنا پرافٹ ہوا کہ پرافٹ ایبل ایکٹرزکہلائے۔ کرینہ کپور کے لئے یہ سال یوں بھی اچھا رہا کہ ان کی دونوں فلموں باڈی گارڈ اور راون کو بلاک بسٹر فلموں کا اعزازملا۔ اسی طرح شاہ رخ کوبھی ہوم پروڈکشن راون سے شہرت اور پیسے ملے۔ مگر جس طرح پلے بوائے سلمان خان نے باڈی گارڈ اور ریڈی سے اتنا بزنس کیا کہ باڈی گارڈ سال کی سب سے زیادہ منافع حاصل کرنے والی فلم بن گئی۔