سلیم ایچ مانڈوی والا نے وزیر مملکت کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

Saleem H Mandviwalla

Saleem H Mandviwalla

سینیٹر سلیم ایچ مانڈوی والا نیو زیر مملکت کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ اس حوالے سے ایوان صدر میں تقریب منعقد ہوئی جس میں صدرمملکت نے سینیٹر سلیم ایچ مانڈوی والا سے وزیر مملکت کے عہدے کا حلف لیا۔

تقریب میں وزیر تجارت مخدوم امین فہیم، وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ، وزیر قانون فاروق ایچ نائیک، وزیراعظم کے مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین، صدر کے سیکرٹری جنرل سلمان فاروقی، صدر کے ترجمان فرحت اللہ بابر، سینیٹر صغری امام، رکن قومی اسمبلی رخسانہ بنگش، فوزیہ حبیب، رکن صوبائی اسمبلی انور سیف اللہ خان، ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو، وفاقی سیکرٹریز اوردیگر اعلی حکام شریک ہوئے۔