سماہنی چوک بھمبر جو گندے پانی کے جوہڑ کا منظر پیش کر رہا ہے
Posted on September 23, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) سماہنی چوک بھمبر جو گندے پانی کے جوہڑ کا منظر پیش کر رہا ہے اور راہ گزرتے ہر شخص کے کپڑے خراب کرنے کا موجب ہے اور اس کے علاوہ یہی پانی واٹر سپلائی کے گیٹ والز کے ذریعے پورے شہر میں لوگوں کے گھروں میں بھی جا رہا ہے اور اسطرح بھمبر کے عوام کو ہیپا ٹائیٹس کے موذی مرض میں مبتلا کرنے کا موجب بھی بن رہا ہے ان خیالات کااظہار انجینئر خالد پرویز بٹ سیکرٹری جنرل انجمن تاجران بھمبر نے کیا انہوں نے کہاکہ محکمہ ہائی وے کی غفلت ،لاپرواہی اور فرائض سے فرار کی وجہ سے عوام آج اسی پریشانی سے دوچار ہیں اسی طرح سماہنی چوک میں نصب واٹر فلٹریشن پلانٹ کے فلٹر عرصہ دراز سے فلٹر تبدیل نہیں کیے گئے اور صفائی ستھرائی اور مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی گندے پانی کے جوہڑکا منظر پیش کررہا ہے ۔
جو کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ کی غفلت ،لاپرواہی اور فرائض سے فرار ہے انہوں نے کہاکہ میرپور چوک بھمبر سے سماہنی روڈ بازار تک سڑک تعمیر کی گئی تھی تعمیر شدہ سڑک کے شولڈرز پختہ نہ ہونے کی وجہ سے بھی سڑک کے دونوں طرف تعمیر شدہ نالیاں ہر وقت گندی رہتی ہے اور صفائی کرنے میں بھی دشواری ہوتی ہے جبکہ دیگرپختہ ہونے والی سڑک کے شولڈرز کنکریٹ کر دیئے گئے ہیں بھمبر شہر میں گندے پانی کی نکاسی کامناسب انتظام نہ ہونے کی وجہ سے شہر کی حالت ناگفتہ بہ ہے بھمبر شہر کی موجودہ بدترین صورتحال کے ذمہ دار محکمہ ہائی وے ،محکمہ پبلک ہیلتھ اور میونسپل کمیٹی بھمبر ہیں بھمبر شہر میں گزشتہ برسوں میں ہونے والی تعمیر وترقی پر خرچ ہونیو الے کروڑوں روپے کرپشن کی نذر ہو چکے ہیں اور ان تینوں اداروں کا احتساب کرنے والا کوئی نہیں ہے ترقیاتی فنڈز سے ناقص تعمیر وترقی ہوتی رہی ہے اور ہو رہی ہے۔
کیونکہ صوابدیدی فنڈز دراصل کرپشن اور ناقص تعمیروترقی کا بہت بڑا موجب ہیں بھمبر شہر میں تعمیروترقی کی آڑ میں ہمیشہ لوٹ مار کی گئی ہے ہم بھمبر کی موجودہ صورتحال پراحتساب بیورو سے بھی رجوع کررہے ہیں اور عدالت میں بھی قانونی کاروائی کا آپشن استعمال کرنے کیلئے سنجیدہ ہیں آئندہ چند روز میں ہم کرپشن کیخلاف بھمبر میں اور ہونے والی نام نہاد تعمیروترقی میں لاپرواہی ،غفلت اور فرائض سے فرا ر ہونے سرکاری ملازمین کیخلاف بھرپور قانونی کاروائی کرینگے اس موقع پر چوہدری امتیاز یوسف ،چوہدری محمد اکرم ،چوہدری محمد اقبال ،صوبیدار عبدالرؤف ،احمد سبحانی،فیصل بٹ سمیت سماہنی روڈ بازار کے تاجروں کی کثیر تعداد موجود تھے ۔