سنجے لیلا بنسالی کو باجی رائو مل گیا

sanjay leela bhansali

sanjay leela bhansali

بالی ووڈ (جیوڈیسک) لگتا ہے کہ باجی رائو کے کردار کے لئے سنجے لیلا بنسالی کی تلاش ختم ہونے کو ہے اور اب یہ کردار ادا کریں گے اجیدیوگن اور ان کی مستانی ہوں گی کترینا کیف۔ انیس سو نناوے میں ہم دل دے چکے صنم جیسی بلاک بسٹر دینے والے سنجے لیلا بنسالی نے باجی رائو کے لئے جوہو کے فائیو اسٹار ہوٹل میں فوٹو شوٹ بھی کرایا تھا لیکن سلو میاں کو پہلے تو کرینہ پر کوئی اعتراض نہ تھا لیکن کترینہ کیف کی چند پر کیف ملاقاتوں کے بعد صلو میاں مستانی کے کردار کے لئے کترینہ کترینہ کا ورد کرنے لگے اور انہیں بیبو میں کیڑے نظر آنے لگے ۔

سنجے لیلا بنسالی نے بچنز کو بھی فلم کی کامیابی کا زینہ بنانے پر غور کیا لیکن پھر انکی نگاہ انتخاب پڑی دیوداس یعنی شاہ رخ خان پر جو ان کے خیال میں باجی رائو کے کردار کا حق ادا کر سکتے تھے، لیکن تازہ ترین اطلا ع ہے کہ باجی رائو کے کردار کے لئے اب ان کی بات چیت ہو رہی ہے باجی رائو سنگم یعنی اجے دیوگن۔ اور اب اس فلم کی ہیروئین ہوں گی کترینا کیف جو پہلے سیکہیں زیادہ صاف ہندی بول سکتی ہیں۔