سندھ (جیوڈیسک)کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی سٹیشن آج صبح 9 بجے سے اتوار کی صبح 9 بجے تک اڑالیس گھنٹے کے لئے بند کردیے گئے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت جمعہ کی صبح 9 بجے سے اتوار کی صبح 9 بجت تک کراچی سمیت سندھ کے تمام سی ای ین جی اسٹشنز کو گیس کی بند رہے گی۔کمپنی کے ترجمان پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے اسٹیشن کومزید 24 گھنٹے کے لئے گیس کی فراہمی بند کردی جائے گی۔
سی این جی اسٹیشن کی بندش سے پبلک ٹرانسپورٹ سڑوکوں پر گاڑیاں کم ہوگئی ہیں جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ رکشہ اور ٹیکسی والے مسافروں اور ضرورت مندوں سے منہ مانگا کرایہ وصول کررہے ہیں۔