سندھ(جیوڈیسک)کراچی سمیت سندھ بھر میں تمام سی این جی سٹیشنز آج صبح نو بجے سے 48 گھنٹے کیلئے بند ہوگئے۔ پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے لوڈ منیجمنٹ کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر میں آج صبح نو بجے سے اتوار کی صبح نو بجے تک بند کردیے گئے ۔ کمپنی کے ترجمان کے مطابق فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے گیس کمپنی کی ویجلینس ٹیمیں نگرانی کریں گی ۔ جبکہ خلاف ورزی کرنے والے سی این جی اسٹیشنز کی گیس مزید 24گھنٹے کیلئے بند کردی جائے گی ۔ سی این جی اسٹیشنز کی بندش کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔ رکشہ اور ٹیکسی والے ضرورتمندوں سے من مانا کرایہ وصول کر رہے ہیں۔