سندھ(جیوڈیسک)سندھ بھر میں خسرے کی وبا پھیلنے کے بعد سال دو ہزار تیرہ میں خسرہ کے1539 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ محکمہ صحت کے مطابق رواں سال اب تک سندھ بھر میں خسرے سے 11بچوں کی اموات ہوئی ہیں۔
صوبائی و زیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد کے زیر صدارت خسرہ مہم سے متعلق اجلاس میں ڈاکٹر صغیر احمد کا کہنا تھا کہ سندھ کے 8اضلاع خسرے سے شدید متاثر ہوئے ہیں جن میں29لاکھ بچوں کو خسرے کی ویکسین لگائی گئی ہے جبکہ ان اضلاع میں 425فکسڈ اور 997موبائل ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔
وزیر صحت کا کہنا ہے کہ خسرے کی ویکسین کی فراہمی کیلئے وفاقی حکومت عالمی ادارہ صحت اور یونیسیف سے درخواست کی گئی ہے جبکہ روٹین ایمیونائزیشن کی شرع95فیصد لازمی بنائی جائے گی، صوبے بھر کے کسی بھی ٹاون یا اضلاع میں 95فیصد سے کم روٹین ایمیونائزیشن ہونے پرتعلقہ ٹی ایچ او کو برطرف کر دیا جائے گا۔