سندھ سیلاب : امدادی سامان کی ترسیل میں مشکلات

sindh flood

sindh flood

نیشنل ڈزاسٹرمئنجمنٹ اتھارٹی نیکہا ہیکہ سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں امدادی اشیا کی ترسیل میں سخت مشکلات کا سامنا ہے اور متاثرہ علاقوں میں ملیریا اور ڈائریا کے مرض تیزی سے پھیل رہے ہیں۔
این ڈی ایم اے کے ترجمان ارشاد بھٹی نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ اس وقت سندھ کے بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ تئیس اضلاع میں سے زیادہ تر میں امدادی سامان کی ترسیل کا مسئلہ ہے اور اب یہ مسئلہ زیادہ سنگین ہوتاجارہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت امدادی سامان جس میں خوراک اور خیمے شامل ہیں وہ دستیاب ہیں لیکن ان کو متاثرہ علاقوں میں پہنچانے کے لیے اہلکار موجود نہیں ہیں۔
ان کے مطابق اسی لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہیں اور امدادی کیمپوں میں متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ صحت کے مسائل پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس وقت ٹھٹھہ، تھرپارکر، ٹنڈو محمد خان اور میر پور خاص میں ملیریا کا مرض بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اس کیعلاوہ کچھ متاثرہ علاقوں میں ڈائریا بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔